زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ حالیہ خراب موسم کے باوجود مکمل طور پر فعال

ابوظہبی، 17 اپریل، 2024 (وام)۔۔ زاید بین الاقوامی ہوائی اڈہ حالیہ خراب موسم کے باوجود مکمل طور پر فعال ہے۔ ابوظہبی ایئرپورٹس مسافروں کے لیے معمول کے مطابق خدمات جاری رکھنے کے لیے ایئر لائنز اور سروس اسٹاف کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر پہنچنے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئر لائنز کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا سے پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر، 21 پروازیں، جن میں ایک مال بردار اور 20 مسافر پروازیں شامل تھیں کا رخ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ ا گیا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک