ابوظہبی، 19 اپریل 2024 (وام) - اتحاد ایئرویز نے ملک میں حالیہ چیلنجنگ موسمی حالات کے بعد شیڈول پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں بارش کے موسم کی وجہ سے 16 اور 17 اپریل کو کچھ پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
اتحاد ایئرویز نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول ایئرلائن کی ویب سائٹ پر چیک کریں۔ ایئرلائن نےبیان میں کہا کہ ان کے مسافروں اور عملے کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔