دبئی، 19 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ اعمار پراپرٹیز نے دبئی میں حالیہ شدید بارش سے متاثرہ اپنی کمیونٹیز کے گھروں کی مرمت کے تمام اخراجات پورےکرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ رہائشیوں کو مالی بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کمپنی نے ایک پریس بیان میں کہاکہ اعمار پراپرٹیز اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ 16 اپریل کو شدید بارش کے بعد سے، ہمارا فیسیلٹی مینجمنٹ اور کمیونٹی مینجمنٹ کا عملہ گراؤنڈ پر موجود رہتے ہوئے صارفین کی انتھک مدد کر رہا ہے۔ ٹیمیں چیلنجوں سے فعال طور پر نمٹ رہی ہیں۔کمپنی نے کہا کہ اس کوشش کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہمیں دبئی کے حالیہ شدید موسم سے متاثر ہونے والے اپنی کمیونٹیز کے اندر تمام گھروں کی بغیر کسی قیمت کے مرمت کے لیے اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
اعمار کے بانی محمد العبار نے اپنے رہائشیوں کے لیے کمپنی کے عزم کا اعادہ کرتے کہا کہ اعمار پراپرٹیز شدید بارشوں سے درپیش چیلنجوں کے جواب میں اپنے تمام رہائشیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اعمار اپنی کمیونٹیز کے اندر ان تمام املاک کی مرمت کا کام کرے گا جنہیں حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعمار نے ہمیشہ ضرورت کے وقت ہماری کمیونٹی کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے، اور ایک ذمہ دار کمپنی کے طور پر، ہم اپنے صارفین کے گھروں کی مکمل مرمت سمیت ایسے حالات میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
اعمار کی ٹیموں نے پہلے ہی مقامی اداروں کے ساتھ مل تباہ شدہ املاک کا جائزہ اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اعمار کال سینٹر کے ذریعے رجسٹرڈ ایسےگھرجنہیں براہ راست نقصان پہنچا ہے چاہے گھر پرانے ہوں یا نئےاس سروس کے اہل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک