متحدہ عرب امارات کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان حدبندی معاہدے کا خیرمقدم
ابوظبی، 21 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان چار دیہات کے علاقے میں زمینی سرحدوں کی حد بندی کے حوالے سے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کوامید ہے کہ یہ اہم قدم رابطوں اور مکالمے کو مضبوط کرے گا اور قفقاز کے خطے میں استحکام اور تعمیری تعاون کو فروغ دی