ابوظبی، 21 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان چار دیہات کے علاقے میں زمینی سرحدوں کی حد بندی کے حوالے سے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کوامید ہے کہ یہ اہم قدم رابطوں اور مکالمے کو مضبوط کرے گا اور قفقاز کے خطے میں استحکام اور تعمیری تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیر مملکت احمد بن علی الصیغ نے اس بات پر زور دیا کہ براہ راست رابطوں کے ذریعے قائم ہونے والی یہ مثبت پیش رفت ایک جامع امن معاہدے کی طرف ایک اہم قدم ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی اور امن کو تقویت دیتا ہے اوراس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور خطے میں مزید خوشحالی اور ترقی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کےآذربائیجان اور آرمینیا دونوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
انہوں نے باہمی رابطوں ،تعاون اور بات چیت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انکا ملک پرامن طریقوں سے اختلافات کو حل کرکے خطے میں امن اور استحکام کو تقویت دینے کے لیے پرعزم ہے۔