ابوظہبی، 24 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے جنرل ویمن یونین (جی ڈبلیو یو) کی چیئر وومن،سپریم کونسل برائے زچگی اور بچپن کی صدراور فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (ایف ڈی ایف)کی سپریم چیئر وومن عزت مآب شیخہ فاطمہ بنت مبارک (مدر آف دی نیشن) کی زیرسرپرستی ہونے والے امارات سکلز کے 15ویں قومی مقابلے میں شرکت کی۔
یہ مقابلے ابوظہبی سینٹر فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ( اے سی ٹی وی ای ٹی)کے زیر اہتمام ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایدنیک) میں 24 اپریل تک منعقد ہوئے۔
شیخ خالدکو مستقبل کی روزگارمارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ انجینئرنگ، صنعتی اور پیشہ ورانہ شعبوں کی مسابقتی مہارتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی انہوں نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں کام کرنے والے اماراتی طلباء سے ملاقات کی۔
شیخ خالد نے امارات سکلز نیشنل کمپیٹیشن مقابلوں کے کردار پر روشنی ڈالی جس میں طلباء کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نئی پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں کے حصول میں مدد اور زندگی بھر سیکھنے کی حوصلہ افزائی ملتی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ٹیلنٹ کی حمایت کرنا قیادت کے لیے ایک ترجیح ہے۔
ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سیکرٹری جنرل سیف سعید غباش اور اے سی ٹی وی ای ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مبارک سعید الشامسی بھی ابوظہبی کے ولی عہد کے ہمراہ تھے۔
ایمریٹس سکلز نیشنل کمپیٹیشن 16سے 21 سال کی عمر کے ملکی نوجوانوں کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم ہے۔ہوائی جہازوں کی مینٹینینس کی کیٹیگری میں 24 سال تک کے شرکا حصہ لیے سکتے ہیں۔
مرکزی مقابلوں کے ساتھ ساتھ، اس میں بین الاقوامی دوستانہ مہارت کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں 17 ممالک کے شرکا حصہ لیتے ہیں۔ یو اے ای کے نوجوان ستمبر 2024 میں فرانس کے شہر لیون میں ہونے والے ورلڈ سکلز مقابلے کی تیاری کے لیے مختلف ممالک کے شرکا کے ساتھ مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں حصہ لے رہے ہیں۔