شارجہ، 28 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ بینک آف شارجہ نے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی بینکوں کے ساتھ ساتھ کویت انٹرنیشنل بینک (کے آئی بی) کے لیے30کروڑ ڈالراضافی ٹائر 1 (اے ٹی 1) کے ساڑھے پانچ سال کے سکوک میں جوائنٹ لیڈ منیجراور بک رنر کا کردارادا کیا۔
یہ لین دین 2021 کے بعد کویت کی جانب سے ڈالر میں پہلا ایڈیشنل ٹائر 1 (اے ٹی1) اور کویت انٹرنیشنل بینک (کے آئی بی) کے ڈالر کیپٹل مارکیٹوں میں تیسرے اجراء کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے قبل 2019 میں پہلا اے ٹی 1 سکوک اور 2020 میں ٹائر 2 سکوک کا کامیاب اجراء کیا گیا تھا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے آئی بی کی ٹھوس مارکیٹ کا ثبوت ہے۔جس کی وجہ سے کے آئی بی نے 6.625 فیصد سالانہ سود شرح پراس کا اجرا کیا۔
اس ٹرانزیکشن کی کامیابی کے حوالے سے بینک آف شارجہ کے سی ای او محمد خضيری نے کہا کہ ہمیں کویت انٹرنیشنل بینک کے لیے اس سکوک کے اجرا میں مرکزی کردار ادا کرنے پر بے حد خوشی ہے۔ہمارا تعاون بینک آف شارجہ کے جدید قرضوں کے حل فراہم کرنے کے تزویراتی عزم کاثبوت ہے جو خطے میں ہمارے کلائنٹس کی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں۔
خضيری نے مزید کہا کہ یہ کامیاب اجراء نہ صرف کے آئی بی کی سکوک مارکیٹوں تک مؤثر طریقے سے رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے بلکہ اس پائیدار اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی اور علاقائی سرمایہ کاروں کو بینک کے مالی استحکام اور آپریشنل کارکردگی پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لین دین بینک آف شارجہ کے مقامی اور پورے خطے میں کارپوریٹ صارفین اور مالیاتی اداروں کو فنانسنگ سروسز اور ایڈوائزری فراہم کرنے کے متاثر کن ٹریک ریکارڈ میں اضافہ کرے گا ۔ ہم اپنے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں، جس کا مقصد امارات اور متحدہ عرب امارات میں ایک اعلیٰ بینکاری ادارے کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔