دبئی کسٹمز نے 4.25 کلوگرام چرس ضبط کرلی، افریقی خاتون مسافر گرفتار

دبئی، 28 اپریل، 2024 (وام)--دبئی کسٹمز کے افسران نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) سے 4.25 کلوگرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک افریقی خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا۔

شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی، جس میں رکھے گئے ڈبوں کی جانچ پڑتال پر منشیات موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔ مسافر کو ضبط شدہ مواد کے ساتھ ضروری قانونی کارروائی کے لیے دبئی پولیس جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے کر دیا گیا۔

پیسنجر آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر خالد احمد نے کہاکہ، "کمیونٹی کو نقصان دہ اور ممنوعہ اشیاء سے محفوظ رکھنا دبئی کسٹمز کی اولین ترجیح ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ معمول کی شفٹ کے دوران، دبئی کے کسٹمز افسر نے افریقی ملک سے آنے والی پروازسے مشکوک سامان دیکھا۔افسر نے روانگی گیٹ کے قریب معائنہ کے مقام پر کسٹم حکام کو متنبہ کیا، جنہوں نے بیگ کے مالک کو روکا، جس کے نتیجے میں سامان کا دستی معائنہ کیا گیا اور منشیات کو ضبط کیا گیا۔

دبئی کسٹمز امارات میں اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ادارہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ افسران کا استعمال کرتا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ غیر قانونی اشیاء ملک میں داخل نہ ہو سکیں۔