متحدہ عرب امارات کی جانب سے سینکڑوں ٹن خوراک غزہ کے لیے روانہ

ابوظہبی، 28 اپریل، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے غزہ کے عوام کے لیے امداد میں اضافے اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکی نیئرایسٹ ریفیوجی ایڈ (انیرا ) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

400 ٹن خوراک قبرص میں لارناکا کے راستے اشدود بندرگاہ پہنچی جسے ٹرکوں کے ذریعے غزہ روانہ کیا جائےگا تاکہ پی کے لوگوں کی ضروریات کو پوراکرنے کے لیے فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہاغزہ کی پٹی کے لیے جان بچانے والی انسانی امداد زمینی،ہوائی اور سمندری راستے سے پہنچانے کی پہلے کی نسبت آج زیادہ ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات اس پٹی کے لیے فوری انسانی امداد اور خوراک فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ راستے تلاش کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات غزہ کی پٹی کے ان شہریوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے جو المناک انسانی صورتحال سے دوچار ہیں۔

انیرا کے سی ای او اور صدرشان کیرول نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک اور دیگر امداد پہنچانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ شراکت داری پرہم بے حد مشکور ہیں۔ امید ہے کہ اس کے بعد ہزاروں ٹن امداد کے بہت سے جہاز اور ٹرک غزہ پہنچیں گے۔ انیرا نے اکتوبر کے وسط سے غزہ میں 24 ملین سے زیادہ کھانے فراہم کیے ہیں اس شراکت داری سے انتہائی نازک وقت میں کئی ملین مزید کھانا فراہم کیے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات بحران کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر تمام انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اوراس سلسلے میں حکومت قبرص اور املیثیا انیشیٹو کی حمایت کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اب تک 250 پروازوں، 38 ایئر ڈراپس1،160 ٹرکوں اور تین بحری جہازوں کے ذریعے 31ہزارٹن سے زیادہ ہنگامی سامان، بشمول خوراک، امداد اور طبی سامان پہنچایاگیا ہے ہے۔