ابوظہبی، 9 مئی، 2024 (وام) ۔۔ ادنوک ڈسٹری بیوشن نے رواں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے اپنےمالیاتی اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق قبل از سود، ٹیکس، فرسودگی و امورٹائزیشن (EBITDA) کی آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصد اضافے کے ساتھ 24کرور 80لاکھ ڈالر رہی۔کمپنی اپنی نئی پانچ سالہ حکمت عملی کے اہداف کے حصول کی جانب مضبوطی سے گامزن ہے۔
آمدنی میں اضافہ پہلی سہ ماہی کے دوران ایندھن اور غیر ایندھن دونوں شعبوں میں پائیدار ترقی کی وجہ سے ہوا ہے۔جس میں ادنوک ڈسٹری بیوشن کے مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والے 20 سے زیادہ اقدامات بشمول فل انڈ گو اور فیول ڈیمانڈ اے آئی شامل ہیں۔
ادنوک ڈسٹری بیوشن کے سی ای او بدر سعید اللمكی نے کہاکہ پہلی سہ ماہی میں آمدنی میں 18 فیصد کااضافہ اس سال کے شروع میں اعلان کردہ کمپنی کی پانچ سالہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس میں ملکی ترقی، بین الاقوامی پلیٹ فارمز اور مستقبل کے کاروبار کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 2028 کے لیے اپنے آپریشنل مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں، جس کے تحت ادنوک ڈسٹری بیوشن کے نیٹ ورک کو1ہزار اسٹیشن تک توسیع دینا، انتہائی تیز ای وی چارجنگ پوائنٹس کی تعداد کو کم از کم 500 کرنا ، اپنے غیر ایندھن کے لین دین میں 50فیصد کے ساتھ سہولت اسٹورز کی تعداد میں 25فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کے انضمام سے ادنوک ڈسٹری بیوشن کے آپریشنز میں ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے EBITDA میں دوہرے ہندسوں میں اضافہ ہوا۔جس کےپورے نیٹ ورک پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے ایندھن کے حجم اور غیر ایندھن کے کاروبار میں اضافہ میں مدد ملی۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں، ادنوک ڈسٹری بیوشن کی قبل از EBITDA آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافے سے 24کروڑ80لاکھ ڈالر جبکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے14کرور60لاکھ ڈالر کے مقابلے میں خالص منافع 15کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ ٹیکس اثرات کو چھوڑ کر، خالص منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13فیصد کے زبردست اضافہ سے 16کرور50لاکھ ڈالررہا۔
کمپنی کے غیر ایندھن کے کاروبار میں مجموعی منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ سے5کرور 50لاکھ ڈالر رہا۔جبکہ کمپنی نے 0.50x کے خالص قرض سے EBITDA تناسب کے ساتھ اپنی مضبوط بیلنس شیٹ کوبرقرار رکھا۔
سہ ماہی کے دوران کمپنی کے تمام شعبوں میں ایندھن کے حجم میں مسلسل اضافہ شامل ہے۔ ایندھن کے کل حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ادنوک ڈسٹری بیوشن نے آٹھ نئے سروس سٹیشن کھولے جس سے کمپنی کے نیٹ ورکس میں اسٹیشنز کی تعداد 846 ہوگئی ہے۔ کمپنی 15 اور 20 کے درمیان نئی سائٹس کو شامل کرنے کے اپنے پورے سال کے ہدف کو حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے۔
ادنوک ڈسٹری بیوشن کے غیر ایندھن خوردہ کاروبار میں بھی ترقی کا رجحان برقرار رہا، اور ملک بھر میں پورے نیٹ ورک پر لین دین میں 7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید برآں، کمپنی کا مقصد 2025 کے آخر تک اپنے نیٹ ورک پر معروف بین الاقوامی اور علاقائی فوڈ اینڈ بیوریج برانڈز کے یونٹس کی تعداد کو دوگنا کرنا ہے۔
اپنی ترقی کی حکمت عملی کی بنیاد پر ادنوک ڈسٹری بیوشن اپنے پورے نیٹ ورک میں اے آئی سے چلنے والی ڈیجیٹل اختراع کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
آپریشنل کارکردگی کے لحاظ سے ادنوک ڈسٹری بیوشن کا فیول ڈیمانڈ اے آئی ماڈل ایندھن کی 95فیصد سے زیادہ درستگی کے ساتھ پیشن گوئی کرتا ہے، جو کہ روایتی طریقوں سے 60فیصد کی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔
تیز رفتار اور سپر فاسٹ الیکٹرک وہیکل (ای وی ) چارجنگ پوائنٹس کے حوالے سے ادنوک ڈسٹری بیوشن کے نیٹ ورک میں چارجنگ پوائنٹس 89 ہوگئے ہیں جو2023 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 68 فیصد اضافہ ہے۔
مصدر سٹی میں بھی ایک موبلٹی ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور کمپنی 2024 کے آخر تک اپنے ای وی چارجنگ پوائنٹس نیٹ ورک کو تقریباً 150 سے 200 تک دوگنا کرنے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
2017 میں حصص کی فروخت کے آغاز کے بعد سے، ادنوک ڈسٹری بیوشن نے شیئر ہولڈرز کو مارکیٹ ویلیو اور ڈیویڈنڈ میں اضافہ کے ذریعے سرمایہ کاری پر تقریباً 90فیصد منافع فراہم کیا ہے۔
کمپنی نے 2023 میں EBITDA میں 1 ارب ڈالر حاصل کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کیا، جس سے اس کی تیز رفتار ترقی کے اگلے مرحلے کی بنیاد رکھی گئی۔
ادنوک ڈسٹری بیوشن کی نئی ترقی کی حکمت عملی میں توسیعی منصوبے شامل ہیں۔ 2024 میں25 سے 30کروڑ ڈالر کے سرمائے کے اخراجات کے ساتھ جن میں سے 70فیصد ترقی کے لیے مختص ہیں، کمپنی پہلے ہی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں4کرور 60لاکھ ڈالر کی کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔
مارچ میں گزشتی سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران، ادنوک ڈسٹری بیوشن کے شیئر ہولڈرز نے ایک نئی پانچ سالہ ڈیویڈنڈ پالیسی کی منظوری دی گئی تھی ، جس میں70کروڑ ڈالرکا سالانہ ڈیویڈنڈ یا خالص منافع کا کم از کم75 فیصد مقرر کیا گیا۔
ترجمہ۔تنویرملک