ابوظہبی، 9 مئی، 2024 (وام) ۔۔ وزیر مملکت شیخ شخبوط بن نہیان النہیان نے اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ (یو این ای سی اے) کے ایگزیکٹو سیکرٹری کلیور گیٹیٹ سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ابوظہبی میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ملاقات کے دوران شیخ شخبوط بن نہیان نے متحدہ عرب امارات اوریو این ای سی اے کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کااظہار رتے ہوئے رابطوں کے قیام، شراکت داری اور اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ملک کے مضبوط عزم پر زور دیا۔
مزید برآں، ملاقات میں براعظم میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں تعاون کو بڑھانے اور مواقع تلاش اور افریقہ میں خوشحالی کے لیے غیر معمولی اقدامات کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیاگیا۔
ترجمہ۔تنویرملک