ابوظبی،11مئی، 2024 (وام) ۔۔ M42 کی بین الاقوامی مریضوں کی خدمات نے امریکہ سے میڈیکل ٹریول کے مریض کے تجربے میں شاندار گلوبل ہیلتھ کیئر ایکریڈیشن سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے۔
91 فیصد کے شاندار مجموعی سکور کے ساتھ یہ سرٹیفیکیشن بین الاقوامی مریضوں کو ان کے سفر کے دوران غیر معمولی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے M42 کے عزم کی تصدیق ہے۔
M42 میں انٹرنیشنل پیشنٹ سروسز (آئی پی ایس) ڈیپارٹمنٹ مقررہ سفیروں کے ذریعے ذاتی مدد فراہم کرتا ہے جو بین الاقوامی مریضوں اور ان کے ساتھیوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ سفیر ان کے پہلے ابتدائی رابطے سے لے کر ان کی روانگی تک بغیر کسی رکاوٹ کے انکےسفر کو یقینی بناتے ہیں۔
M42 اب جی ایچ اے میڈیکل ٹریول پیشنٹ ایکسپریئنس سرٹیفیکیشن حاصل کر کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی اعلیٰ صفوں میں شامل ہو گیا ہے جو خطے کے طبی سیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
M42 کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر حسن جاسم النویس نے کہا کہ M42 روایتی ہیلتھ ٹیک اور ہیلتھ کیئر پروویژن کو انفرادی طور پر یکجا کرتا ہے تاکہ صحت کے مسائل کو مکمل طور پر حل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پہلا عالمی ہیلتھ کیئر ایکریڈیشن سرٹیفیکیشن حاصل کرنا ان لوگوں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے ہماری وابستگی کی تصدیق کرتا ہے جن کی ہم خدمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ طبی سیاحت کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات طبی سیاحت کا مرکز بن گیا ہے اور ایک تیزی سے ترقی کرنے والی صنعت ہے۔ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق طبی سیاحت کی مارکیٹ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
2027 تک متحدہ عرب امارات کی طبی سیاحت کی مارکیٹ 273.72 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے جو کہ 2019 میں 104.68 ارب ڈالر سے نمایاں اضافہ ہے۔ بین الاقوامی طبی سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات نے تقریباً نصف ملین طبی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جن میں ایشیا سے37 فیصد کے ساتھ سب سے بڑا گروپ ہے۔ اس کے بعد وسیع خلیجی خطہ 31 فیصد اور یورپ 15 فیصد ہے۔
گلوبل ہیلتھ کیئر ایکریڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Renée-Marie Stephano نے کہاکہ ہم M42 انٹرنیشنل پیشنٹ سروسز کو جی ایچ اے سرٹیفیکیشن فار ایکسیلنس ان میڈیکل ٹریول پیشنٹ ایکسپریئنس حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس پروگرام کے تحت پہچان حاصل کرنے والی مشرق وسطیٰ میں پہلی تنظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرٹیفیکیشن تنظیموں کو ان کے عالمی/بین الاقوامی مریضوں کی خدمت کے طریقوں میں گہرائی سے جاننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے جس سے معیار، حفاظت اور مریضوں کے مجموعی تجربے میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔
جی ایچ اے سرٹیفیکیشن مریضوں اور دیگر بین الاقوامی ادائیگی کرنے والوں کے لیے ایک طاقتور آلے کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔