مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت (ICJ) میں دائر کردہ نسل کشی کے مقدمے کی باضابطہ طور پر حمایت کرے گا۔
مصری وزارت خارجہ نے اتوار کے روز یہ اعلان کرتے ہوےکہا کہ مصر نے مقدمے میں مداخلت کا فیصلہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی حملوں کی شدت اور فلسطینی شہریوں کے خلاف ان حملوں کے وسیع تر ہوتے ہوئے دائرے کے پیش نظر کیا ہے۔