ابوظہبی میں پہلی گرین فیلڈ میٹریل ریکوری فیسیلٹی کی تعمیر کے لیے نیلامی کا اعلان

بوظہبی، 14 مئی، 2024 (وام)-- تدویر گروپ نے ابوظہبی کی پہلی گرین فیلڈ میٹریل ریکوری فیسیلٹی (ایم آر ایف) کی تعمیر کے لیے بند ٹینڈر کے ذریعے نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ جدید ترین سہولت شہر سے جمع کیے گئے ٹھوس فضلے سے ری سائیکل کے قابل مواد کی دوبارہ پیدوار کرے گی اور اسے ابوظہبی ویسٹ ٹو انرجی کی سہولت کے لیے ری سائیکلنگ اور فیڈ اسٹاک فراہم کرے گی۔ اس سے زیادہ سے زیادہ فضلے کو لینڈ فل میں جانے سے روکنے میں مدد ملے گی۔

ایم آر ایف تدویر گروپ کے سرکلر کلسٹر کا حصہ ہوگا، جس میں کئی سہولیات شامل ہیں جو سرکلر اکانومی کو فروغ دیں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ کم سے کم فضلہ لینڈ فل میں جائے۔ سہولت کے طویل مدتی مقاصد میں ویسٹ ٹو سسٹین ایبل ایوی ایشن فیول (ایس اے ایف) جیسے فضلہ کی تبدیلی کے دیگر طریقوں اور مصنوعات کے لیے فیڈ اسٹاک فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

تدویر گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی الظاہری نے کہا کہ, "ہمیں ابوظہبی میں ویسٹ مینجمنٹ میں انقلاب برپا کرتے ہوئے اس اہم سنگ میل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہمارے سرکلر کلسٹر کا ایک اہم حصہ، گرین فیلڈ میٹریل ریکوری سہولت کی تعمیر امارت کے لیے واضح پیش رفت ہے۔ یہ پائیدار مستقبل کے لیے قابل تجدید مواد کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے ہمارے اسٹریٹجک وژن کا حصہ ہے۔ یہ سہولت فضلے کی تبدیلی کے طویل مدتی عزائم میں براہ راست تعاون کرے گی، کیونکہ ہم ایک سرکلر اکانومی کے حصول کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔"

یہ سہولت مقامی اور غیر ملکی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا کرے گی۔ اس کی متوقع صلاحیت 1.3 ملین میٹرک ٹن سالانہ ہوگی۔ ابوظہبی کے مرکز سے 36 کلومیٹر کے فاصلے پر المفرق کے صنعتی علاقے میں واقع 90 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط یہ سہولت خطے کے سب سے بڑے ایم آر ایف میں سے ایک ہوگی۔

سہولت کی تعمیر کے لیے نیلامی بند ٹینڈر کے ذریعے ہوگی۔ ٹھیکہ دینے اور انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، اور تعمیراتی کام 2024 کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، 2026 کے آخر تک آپریشن شروع ہونے کا ہدف ہے۔