ابوظہبی، 28 مئی، 2024 (وام) - الرویس صنعتی شہر، ابوظہبی میں زیرِ تعمیر کیمیائی اور ترسیلی ایندھن کے ماحولاتی نظام "TA'ZIZ" نے آج "میک اٹ ان دی ایمریٹس فورم" میں اپنے ایک ملین ٹن سالانہ (mtpa) کم کاربن امیونیا پروڈکشن پلانٹ کے لیے تعمیراتی معاہدے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
فرٹی گلوب، TA'ZIZکا ایک شراکت دار، مٹسوی اینڈ کمپنی لمیٹڈ اور GS اینرجی کارپوریشن نے تعمیراتی معاہدہ ٹیکنی مونٹ S.p.A (مائیر گروپ) کو دیا ہے۔
توقع ہے کہ تعمیراتی معاہدے کی ایک قابل ذکر رقم ادنوک کے "ان کنٹری ویلیو (ICV)" پروگرام کے تحت واپس متحدہ عرب امارات کی معیشیت میں شامل ہو جائے گی۔
ابتدائی لائف سائکل اسسمنٹ مطالعے کا اندازہ ہے کہ پلانٹ کا پہلا مرحلہ روایتی امیونیا کے مقابلے میں 50% کم کاربن شدت والا امیونیا پیدا کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں، پلانٹ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو جذب اور محفوظ کرکے اپنی کاربن شدت کو مزید کم کر دے گا۔
TA'ZIZکے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشعل سعود القنیدی نے کہاکہ، "ایک اہم عبوری ایندھن کے طور پر، امیونیا توانائی کی مختلف ایپلیکیشنز میں استعمال ہوتا ہے اور روایتی توانائی کے ذرائع اور کم کاربن والے مستقبل کے درمیان خلا کو پُر کرنے کا ایک بے مثال موقع ہے۔"
انہوں نے مزید کہاکہ، "یہ امیونیا پروڈکشن پلانٹ، جو سالانہ لاکھوں گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی کم کاربن امیونیا پیدا کرنے کے لیے قائم ہے، تازز کے مشن کا مرکزی حصہ ہے جو مقامی صنعت کی سپلائی چینز کو فروغ دینا، ICV کو بہتر بنانا اور متحدہ عرب امارات میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے – یہ سب پائیداری پر فوکس کے ساتھ ہیں۔"
TA'ZIZکے پہلے مرحلے میں چھ کیمیکلز: امیونیا، میتھانول، ایتھلین ڈائی کلورڈ، پولی وینیل کلورائڈ، ونائل کلورائڈ مونومر اور کاسٹک کی مقامی پیداوار کو ترجیح دی گئی ہے، جو پہلی بار متحدہ عرب امارات میں سینکڑوں نئے اختتامی مصنوعات کی تیاری کی بنیاد فراہم کر رہا ہے، جس سے ملک میں مزید تنوع اور صنعتی کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس مرحلے کا تخمینہ ہے کہ یہ ملک کی جی ڈی پی میں کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پیدا کرے گا اور اگلے 20 سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں ملازمتیں پیدا بھی کرے گا۔
متحدہ عرب امارات کو عالمی کیمیائی رہنما کے طور پر قائم کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ، TA'ZIZ نے مستقبل کے لیے کثیر ارب ڈالر کے توسیع کے منصوبے کا ڈیزائن کا عمل شروع کر دیا ہے جو اپنی مرحلہ 1 کی پیداوار کی صلاحیت کو دوگنا سے زیادہ کر دے گا اور کلین پاور اور کاربن کیپچر کے ذریعے کاربن زدائی پر اپنا فوکس بڑھا دے گا۔