وزارت توانائی و بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکنالوجی اختراع انسٹی ٹیوٹ کا متحدہ عرب امارات کے معدنی اور قابل تجدید وسائل کے 3D نقشے تیار کرنے کا اعلان

ابوظہبی، 29 مئی 2024 (وام) - وزارت توانائی و بنیادی ڈھانچہ (MoEI) نے ٹیکنالوجی اختراع انسٹی ٹیوٹ (TII) کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ملک کے قدرتی وسائل کے تھری ڈی نقشے تیار کرنا ہے۔ یہ پائیدار ترقی اور معدنی وسائل اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع، جیسے جیوتھرمل توانائی، کی دریافت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ٹیکنالوجی اختراع انسٹی ٹیوٹ ابوظہبی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل (ATRC) کا ایک عالمی سائنسی تحقیقی مرکز ہے۔

اس معاہدے کا مقصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کو متحدہ عرب امارات کے نیٹ زیرو 2050 کے اسٹریٹجی کے مطابق غیر دریافت شدہ قابل تجدید اور معدنی وسائل کی تلاش اور استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ یہ پروگرام پانچ سال تک جاری رہے گا اور اس میں متحدہ عرب امارات کے قدرتی وسائل کی دریافت کے لیے متعدد منصوبے شامل ہوں گے۔

اس معاہدے کے تحت، TII کا ڈائریکٹڈ انرجی ریسرچ سینٹر (DERC)، جو خطے میں براہ راست توانائی کے نظام اور ٹیکنالوجیز کو جدید بنانے کے لیے وقف ہے، ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ اپنی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، TII MoEI کو قیمتی مدد فراہم کرے گا۔

دونوں ادارے جیولوجی، معدنی وسائل اور سالٹ باڈی ڈسٹری بیوشن کے تجزیہ سمیت مخصوص شعبوں میں تحقیق اور تکنیکی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے بھی تعاون کریں گے۔

MoEI میں پٹرولیم، گیس اور معدنی وسائل کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری، سیف غباش نے کہا کہ TII کی جدید تحقیقی صلاحیتوں اور MoEI کی وسیع ارضیاتی مہارت معدنی وسائل اور قابل تجدید توانائی کی تلاش کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ATRC کے ڈائریکٹر جنرل، شہاب عیسیٰ ابو شہاب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ، "یہ شراکت TII اور MoEI کی غیر معمولی مہارت اور اختراعی صلاحیتوں کو یکجا کرتی ہے۔ ہم مل کر معدنی وسائل اور قابل تجدید توانائی کی دریافت کو فروغ دینے کے لیے ایک پختہ عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے۔"

TII کی سی ای او، ڈاکٹر نجوی عراج نے کہا کہ MoEI کے ساتھ یہ تعاون متحدہ عرب امارات کے معدنی وسائل اور قابل تجدید توانائیوں کی نقشہ سازی، تلاش اور دریافت کو نمایاں طور پر آگے بڑھائے گا، جو قوم کو اس کے نیٹ زیرو مقاصد کے قریب لائے گا۔