بیجنگ، 30 مئی، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور چینی صدرشی جن پھنگ نے آج متحدہ عرب امارات اورچین کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والے کئی معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) کے اعلان، تبادلوں اور دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد عزت مآب صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے چین کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیر توانائی و انفراسٹرکچرسہیل بن محمد المزروعی، وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ثانی بن احمد الزیودی، نیشنل میڈیا آفس کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد بن بطی الحامد اور چین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حسین ابراہیم الحمادی کی جانب سے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا اعلان،تبادلہ اوردستخط کیے گئے جبکہ چین کی جانب سے متعلقہ حکام نے معاہدوں پر دستخط کیے۔
معاہدے اور مفاہمت نامے درج ذیل ہیں:
• بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلق تعاون منصوبے کی مشترکہ تشکیل پر مفاہمت کی یادداشت
• چین-متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سطح سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت
• متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل اور چین کی نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت
• متحدہ عرب امارات کے نیشنل میڈیا آفس اور چائنہ میڈیا گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت
• جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لیے چین-یو اے ای کے درمیان بین الحکومتی تعاون کا معاہدہ
• بحری جہازوں کے عملے کی اہلیت کے سرٹیفکیٹس کے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت
• سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ
• صنعتوں اور ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یاداشت
• املاک دانشورانہ تعاون کے لیے مفاہمت کی یاداشت
• سیاحتی شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت
• سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت
• گرین ڈیولپمنٹ میں سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینےکے لیے مفاہمت کی یادداشت
• وزارت رواداری و بقائے باہمی اور چین میں قومی نسلی امور کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت
• متحدہ عرب امارات سے چین کو برآمد ہونے والے خوردنی آبی حیات کے لیے قرنطینہ اورحفظان صحت کے تقاضوں کے حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات اور چینی کسٹمز کے درمیان پروٹوکول
• شعبہ صحت سے متعلق تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت
• ثقافتی شعبے میں تعاون پر یو اے ای کی وزارت ثقافت و نوجوانان اور چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے درمیان مفاہمت کی یاداشت
• اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت
• چینی زبان کی مشترکہ تعلیم سے متعلق مفاہمت کی یاداشت
• متحدہ عرب امارات کے وفاقی مسابقت و شماریات مرکز اور چین کے قومی شماریات بیورو کے درمیان شماریاتی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت۔
ترجمہ۔تنویرملک