ابوظہبی، 2 جون، 2024 (وام) ۔۔ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے برکس اسٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے کئی وزراء اور حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں برکس گروپ میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کے حوالے سے حاصل ہونے والی انتہائی قابل ذکر کامیابی کاجائزہ اور شرکت کو فروغ دینے اور ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر رابطوں کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے برکس گروپ میں ملک کی موثر شمولیت کے حصول کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو تیز اور مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ متحدہ عرب امارات کی حیثیت اوردنیا بھر کے تمام فعال شراکت داروں کے ساتھ کثیرالجہتی کوششوں کو فروغ دینے میں اس کے ذمہ دارانہ کردار کی عکاسی ہے۔
اجلاس میں معاون وزیر برائے اقتصادی و تجارتی امور اور برکس گروپ میں متحدہ عرب امارات کے شیرپا سعید مبارک الهاجری کی جانب سے پریزنٹیشن دی گئی،جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی برکس گروپ شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اورگروپ کے امور سے متعلقہ اہم مسائل سے نمٹنے میں ملکی ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران مختلف فریقین کے کردار اور گروپ کے متنوع اقتصادی، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں شرکت کو مضبوط کے مجوزہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔