ڈاکار،4جون، 2024 (وام) ۔۔دبئی چیمبرز کے صدر اور سی ای او محمد علی رشید لوتھہ نے کہاہےکہ سینیگال میں 2011 سے 2023 کے آخر تک دبئی کی کل سرمایہ کاری 846 ملین ڈالر (3.1 ارب درہم) تک پہنچ گئی ہے۔
"نیو ہورائزنز" اقدام کے تحت سینیگال اور مراکش کے لئے دبئی چیمبرز کے تجارتی مشن کے پہلے مرحلے میں شرکت کے موقع امارات نیوز ایجنسی (وام) کو ایک بیان میں سینیگال میں دبئی کی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سےسینیگال کی مارکیٹ میں 1,200 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔
انہوں نے کئی مثبت اشاریوں کی نشاندہی کی جو دبئی اور سینیگال کے درمیان مزید تعاون کے مضبوط امکانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت میں بھرپور نمو پر روشنی ڈالی جو سال 2023 کے آخر تک 17.7 فیصد اضافے کے ساتھ 942 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
"نیو ہورائزنز" اقدام مقامی کمپنیوں کو امید افزا عالمی منڈیوں سے جوڑ کر ان کی توسیع میں معاونت کرتا ہے۔ تجارتی مشن کا مقصد دبئی اور سینیگال کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے۔