تہنون بن زاید کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

واشنگٹن، 5 جون، 2024 (وام) -- ابوظہبی کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ تہنون بن زاید النہیان نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور امن کو فروغ دینے کے لیے درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔