لندن، 10 جون، 2024 (وام) ۔۔ گلوبل اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم رپورٹ 2024 (GSER) میں شارجہ کوکاروباری اداروں کے لیے ایک جنت قراردیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق امارت اسٹارٹ اپ رینکنگ میں جی سی سی میں چوتھے اور مینا کے خطے میں ساتویں نمبر پر ہے۔
لندن ٹیک ویک میں اعلان کردہ سٹارٹ اپ جینوم اینڈ گلوبل انٹرپرینیورشپ نیٹ ورک سٹینڈنگز میں شارجہ کی پوزیشن 2023 کے مقابلے میں دو درجے بہتر ہوئی ہے جس کی وجہ بین الاقوامی سٹارٹ اپ منظرنامے میں امارت کابڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور مسابقت ہے۔
شارجہ کے فلیگ شپ اسٹارٹ اپ انکیوبیٹر شراع کی چیئرپرسن شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی نے کہا نے اس حوالے سے کہا کہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں جی سی سی میں چوتھی اورمینا کے علاقے میں 7 ویں رینکنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شارجہ کی سٹریٹجک توجہ کاروباری صلاحیتوںکو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ہمارا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے لیے دوستانہ ہے اور یہ ایک متحرک عالمی مرکز ہے جہاں آگے کی سوچ رکھنے والے ذہن جمع ہیں۔ ہم صحیح راستے پر ہیں، اور شارجہ میں کاروباری افراد کو بااختیار بنانے اور خطے اور اس سے باہر پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے ہمارے عزم کو تقویت مل رہی ہے۔
رپورٹ میں مخصوص شعبوں میں شارجہ کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی طاقت بشمول کلینٹیک، ڈیجیٹل اور تخلیقی صنعتوں کے ساتھ ساتھ ایڈٹیک پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
شارجہ کی مضبوط کارکردگی کا مزید ثبوت مختلف کیٹیگریز میں اس کی درجہ بندی سے ظاہر ہوتا ہے جس میں 'Bang for Buck' میں میں اس کا پانچواں درجہ ہے۔ فنڈنگ میں چھٹی اورمارکیٹ ریچ میں اس کا ساتواں نمبر ہے۔
شارجہ علم اور کارکردگی دونوں کیٹیگریز میں ٹاپ 15 رینکنگ میں بھی شامل ہے۔ علم کی کیٹیگری میں تحقیق اور پیٹنٹ سرگرمیوں کے ذریعے جدت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے ، جب کہ کارکردگی کے زمرہ میں ایگزٹ اور فنڈنگ سے پیدا ہونے والی ٹیک اسٹارٹ اپ ویلیو پر مبنی ایکو سسٹم کے حجم کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
شارجہ کی کامیابی کا سہرا امارت کے اسٹریٹجک محل وقوع، تعلیم میں 1.5 ارب ڈالر کی سالانہ سرمایہ کاری، اس کے چھ فری زونز اور 33 صنعتی زونز، نیز شارجہ انویسٹرز سروسز سینٹر کے سر ہے، جو سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو امارت میں کاروبار قائم کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔
اس کامیابی کے حوالے سے شراع کی وائس چیئرپرسن نجلاء المدفع نے کہا کہ شارجہ کا جی سی سی میں چوتھے اور مینا میں 7ویں درجے پر آنا کاروباری نظام میں بہتری اور کاروباری صلاحیت کی تبدیلی کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاسی ہے۔ مقامی ٹیلنٹ اور شراکت داریوں کی ترقی اور پورے ایکو سسٹم میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری سے ہم نے کاروباری ماحول کو فروغ دیا ہے جہاں ابتدائی مرحلے کے اختراعی منصوبوں کو ضروری ہنر، سرمائے اور مارکیٹ رسائی کے ساتھ پروان ثڑھایا گیا ہے۔
GSER عالمی سطح پر 300سے زیادہ کاروباری اختراعی سسٹمز میں45لاکھ سے زیادہ کمپنیوں کے ڈیٹا کا جامع تجزیہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں اور علاقائی طور پر سرفہرست اسٹارٹ اپ ہب کا تفصیلی جائزہ فراہم کرتا ہے۔ شارجہ کی 2023 کے مقابلے میں دودرجے بہتری سے 7ویں پوزیشن ایک مسابقتی اور ترقی پسند اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے امارت کی لگن اور اس کامیابی میں شارجہ انٹرپرینیورشپ سنٹر (شیرا) کے تعاون کا ثبوت ہے۔
ایک ناقابل یقین 8 سالہ سفر مکمل کرنے کے بعد، شراع آج 500 سے زیادہ فاونڈرز اور 18ہزارسے زیادہ کاروباری نوجوانوں کی ترقی پذیر کمیونٹی پرمشتمل ہے۔ اس نے اپنی جامع کاروباری کوششوں اور جدوجہد سے 180 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنایا ہے جن کی بقا کی شرح 71 فیصد ہے اور 1,900 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ شراع کے تعاون سے چلنے والے ان اسٹارٹ اپس نے سرمایہ میں17کروڑ10لاکھ ڈالرسے زیادہ کا اضافہ کرتے ہوئے 24کروڑ80 لاکھ کی آمدنی حاصل کی ہے۔