DXB کو موسم گرما کے دوران 3.7 ملین سے زیادہ مہمانوں کے استقبال کی توقع

دبئی، 11 جون 2024 (وام) – دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) سیاحتی سیزن کے عروج کے دوران مسافروں کی آمد میں اضافے کو سہولت دینے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

اس موسم گرما کی تعطیلات کے دوران جب اسکولوں میں بھی چھٹیاں ہیں، DXB 12 سے 25 جون کے درمیان 37 لاکھ سے زائد مسافروں کا استقبال کرنے کی توقع رکھتا ہے، جس میں روزانہ اوسطاً 2 لاکھ 64 ہزار مسافر سفر کریں گے۔

آج ایک پریس ریلیز میں، DXB نے بتایا کہ 22 جون کو سب سے مصروف دن ہونے کا امکان ہے، جس میں مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔

خاندانوں کے موسم گرما کی سیر و تفریح کے دوران، DXB ایک بے روک ٹوک اور خوشگوار سفری تجربہ یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔ ترجیح مسافروں کی رسمی کارروائیوں کو تیز کرنا ہے، تاکہ DXB کی متنوع پیشکشوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کافی وقت مل سکے۔

بناء پریشانی کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے، دبئی ایئرپورٹس نے درج ذیل لنک پر تجاویز بھی پیش کی ہیں: https://media.dubaiairports.ae/dxb-gears-up-for-smooth-operations-as-summer-travel-peaks/.