عیدالاضحی پر ہلال احمر امارات کی قربانی مہم سے پاکستان میں 4000 خاندان مستفید ہوں گے

اسلام آباد، 17 جون 2024 (وام) – تمام برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور عطیات کے جذبے کو فروغ دینے کی اپنی روایت کے تسلسل میں، ہلال احمر امارات (ERC) نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عیدالاضحی 2024 کے موقع پر قربانی کے گوشت کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

رواں سال اس مہم کے تحت ملک بھر میں تقریباً 4000 خاندانوں کو مستفید کیا جائے گا۔ اس مہم کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر توسیع کی گئی ہے تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں، پسماندہ طبقات اور مشکل حالات زندگی کا شکار افراد کی ایک بڑی تعداد کو اس میں شامل کیا جاسکے۔

ERC پاکستان اس سال عید الاضحی کی مہم کو پورے ملک میں پھیلانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کا مقصد مستحقین کی مدد اور کمزور خاندانوں کی معاونت کے ادارے کے عزم کو برقرار رکھنا ہے۔