سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے13 بے مثال اقدامات، متحدہ عرب امارات کاروبارکے لیے عالمی مرکز بن گیا

ابوظہبی، 26 جون، 2024 (وام) - متحدہ عرب امارات جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اور کاروباری سرگرمیوں کا عالمی مرکز بن کر ابھرا ہے۔ اس کی وجہ ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے مراعات، کاروباری افراد کی مدد، اور معیشت کو متنوع بنانے کی کوششیں ہیں۔

اس نطام کی بدولت متحدہ عرب امارات کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے جو کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی 13 مراعات اور فوائد کی نشاندہی کی ہے، جنہوں نے ملک کی سرمایہ کاری کو فروع دیا ہے، بڑی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے، اور اسے ایک اہم عالمی سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر قائم کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 15 منٹ میں کاروبار کا آغاز

باشر ایک ڈیجیٹل پلیٹ کے طور پر متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو سرکاری خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ وہ آسانی سے کاروبار کا آغازکر سکیں۔ یہ ایک محفوظ طریقہ کار پیش کرتا ہے جس کے ذریعے سرمایہ کار اور کاروباری افراد بغیر کسی سرکاری دفتر میں جائے، اپنا کاروباری لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنیوں کی مکمل ملکیت

2020 کے تجارتی کمپنیوں کے قانون کے نفاذ کے بعد، غیر ملکی سرمایہ کار متحدہ عرب امارات میں بغیر کسی مقامی ایجنٹ کی ضرورت کے کمپنیوں کی مکمل ملکیت حاصل کرسکتے ہیں۔

40 فری زونز میں کاروبار کے قیام کے مواقع

متحدہ عرب امارات میں کاروبار کے قیام کے لیے 40 سے زائد فری زونز موجود ہیں جہاں غیر ملکی سرمایہ کار اپنی کمپنیوں کی مکمل ملکیت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فری زونز پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔

2000 اقتصادی سرگرمیاں

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی سرمایہ کار تجارت، صنعت، زراعت، خدمات، تعلیم، صحت، تعمیرات اور دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ 2000 سے زائد اقتصادی سرگرمیاں دستیاب ہیں، جبکہ قانون صرف چند مخصوص سرگرمیوں کو محدود کرتا ہے۔

قانونی کاروباری اداروں کی اقسام

2020 میں تجارتی کمپنیوں کے وفاقی قانون نمبر 26 کے اجرا کے بعد، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام قانونی کاروباری اداروں کی مکمل ملکیت کی اجازت ہے، جن میں پبلک جوائنٹ اسٹاک کمپنیاں، پرائیویٹ جوائنٹ اسٹاک کمپنیاں، لمیٹڈ لائبلٹی کمپنیاں، سادہ سفارش کمپنیاں، اور یکجہتی کمپنیاں شامل ہیں۔

جوائنٹ اسٹاک کمپنیوں کے بورڈز

جب تک کہ قانون میں کوئی اور شرط موجود نہ ہو, متحدہ عرب امارات کا تجارتی کمپنیوں کا قانون غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنی کے حصص اور بورڈ آف ڈائریکٹرز پر مکمل اختیار کی اجازت دیتا ہے۔

کم از کم سرمائے کی کوئی پابندی نہیں

متحدہ عرب امارات کا قانون کمپنی کے قیام کے لیے ضروری دستاویزات میں سرمایہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے, تاہم لمیٹڈ لائبلٹی کمپنیوں کے لیے کم از کم سرمایہ کی کوئی مقررہ حد نہیں ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو اپنے کاروبار کے آغاز اور منصوبہ بندی میں زیادہ آسانی ہوتی ہے۔

منافع کی مکمل واپسی اور آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں

متحدہ عرب امارات میں آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ سرمایہ کار اپنا منافع مکمل طور پر حاصل کر سکتے ہیں، یہ پالیسی ملک کے قیام کے وقت سے برقرار ہے۔

سرمایہ کاروں کے لیے گولڈن ریذیڈنسی

متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، اور باصلاحیت افراد کے لیے 5 سے 10 سال تک کے طویل مدتی ویزا کا نظام موجود ہے۔ اس سے وہ اور ان کا خاندان یہاں رہائش، کام، تعلیم اور کاروبار کے لیے مستقل طور پر رہ سکتے ہیں۔

پیشہ ورانہ لیبر کے معاہدے میں آسانی

متحدہ عرب امارات اپنے لچکدار لیبر قوانین کے ساتھ، مختلف شعبوں میں ماہر کارکنوں اور ہنر مند افراد کا مرکز بن گیا ہے۔ اس کی بڑھتے ہوئے لیبر مارکیٹ نے ایک انتہائی مہارت یافتہ افرادی قوت کی ترقی کو ممکن بنایا ہے۔

کم کسٹم ڈیوٹی

متحدہ عرب امارات میں کم کسٹم ڈیوٹی (0-5%) نے اسے ایک عالمی تجارتی مرکز کے طور پر متعرف کروایا ہے، جو دوبارہ برآمدات کے معاملے میں دنیا میں تیسرے اور عرب دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

صنعتی شعبے کے لیےمراعات

متحدہ عرب امارات صنعتی اور تکنیکی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف مراعات فراہم کرتا ہے، جن میں مسابقتی مالی معاونت، کم ٹیرف، کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ، اور مقامی پیداوار کی حمایت شامل ہیں۔