اسلام آباد اور لاہور کے لیے فلائی دبئی کی روزانہ پروازوں کا آغاز

دبئی، 2 جولائی 2024 (وام)-- فلائی دبئی نے پیر کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کے لیے روزانہ کی بنیاد پراپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ 

افتتاحی پروازیں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی ایس بی) اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایل ایچ ای) پر پہنچیں، جہاں ائیرپورٹ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

فلائی دبئی کی پروازیں روزانہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) کے ٹرمینل 2 سے روانہ ہوں گی۔

پاکستان میں فلائی دبئی کے نیٹ ورک میں فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔