وزیر برائے انسانی وسائل کا تعمیراتی سائٹ کا دورۂ، مڈ ڈے بریک پر عملدرآمد اور ورکرز کی فلاح کا جائزہ

دبئی، 5 جولائی، 2024 (وام) – وزیر برائے انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن ڈاکٹر عبدالرحمن العوار نے پرائیویٹ سیکٹر میں دوپہر کے وقفے کی پابندی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر تک دوپہر 12:30 سے 3 بجے تک براہ راست سورج کی روشنی اور کھلے مقامات پر کام کرنے پر عائد ہے۔

جمعہ کے روز، العوار نے بنگھٹی ڈویلپرز کی ایک تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا تاکہ نجی شعبے کی کمپنیوں میں مڈ ڈے بریک کے تقاضوں کی تکمیل کی سطح کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد گرمیوں کے موسم میں کارکنوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

العوار نے بنگھٹی کے اقدامات کی تعریف کی اور نجی شعبے کی کمپنیوں کی جانب سے وزارت کے مقرر کردہ صحت و حفاظتی معیارات پر عمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس سال ڈیلیوری ورکرز کے لیے چھ ہزار آرام گاہیں بنائی گئی ہیں۔ ان آرام گاہوں تک آسان رسائی کے لیے ایک انٹرایکٹو نقشہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن اس پہل کو دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA)، ابوظہبی کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر، ہر امارت کے محکمہ اقتصادی ترقی، اور ملک بھر کی ڈیلیوری کمپنیوں کے تعاون سے نافذ کر رہی ہے۔

وزارت نے کمیونٹی کے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ مڈ ڈے بریک کی خلاف ورزی دیکھیں تو اس کی اطلاع وزارت کے کال سینٹر 600590000 پر، ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے دیں۔