پائیدار ترقی پر اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم کا آغاز

نیویارک، 9 جولائی، 2024 (وام) – نیویارک میں 2030 کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح سیاسی فورم کا آغاز ہوا۔

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے غربت، خوراک کی عدم تحفظ، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تبدیلی لانے والے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدر پولا نارویز نے اس موقع پر پائیدار ترقی کے لیے مقامی اور علاقائی اقدامات کی اہمیت پر زور دیاہے۔

یہ فورم 2030 کے ایجنڈے اور اس کے پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 37 ممالک اور دیگر شرکاء کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔