غزہ میں متعدد حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے: اقوام متحدہ

نیویارک، 16 جولائی 2024 (وام) - غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں متعدد حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان، اسٹیفن دوجارک نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ، "ان حملوں میں سے ایک حملہ اقوام متحدہ کے مشترکہ انسانی آپریشنز سینٹر سے صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ہوا، جو دیر البلح میں واقع ہے جسکو اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور این جی اوز غزہ میں کام کے رابطے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ، "نقل مکانی کے حوالے سے ہمارے انسانی حقوق کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ان خاندانوں کا غزہ شہر سے دیر البلاہ کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو نقل مکانی کرتے دیکھا گیا ہے۔ وہ بنیادی طور پر گدھے کی گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں، لیکن کاروں، موٹر سائیکلوں، یا پیدل بھی سفر کرتے ہیں اور صرف چند سامان ساتھ لے جاتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے ہمیں بتایا کہ وہ کئی بار بے گھر ہو چکے ہیں اور مالی طور پر دوسری نقل مکانی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔"

انہوں نے وضاحت کرتے ہوے مزید کہا کہ، "یہ لوگ سب سے زیادہ کمزور لوگوں میں سے ہیں، اور ہماری ٹیمیں ان کے راستوں پر روزانہ بنیادی امداد فراہم کرنے کے لیے تعینات کی گئی ہیں، جس میں پانی، گرم کھانا، کسی بھی قسم کی خوراک، اور صحت کی خدمات شامل ہیں۔"

اسٹیفن دوجارک کے مطابق بجلی اور ایندھن کی کمی بنیادی سروس فراہم کرنے والوں کے کام میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، جن میں ہسپتال، ایمبولینس، بیکریاں، اور امدادی ٹرک شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں ہم روزانہ اوسطا تقریبا 80،000 لیٹر ایندھن جمع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جو جون کے آخری دو ہفتوں میں 45،000 لیٹر یومیہ سے زیادہ ہے۔ اگرچہ یہ واقعی ایک بہتری کی نمائندگی کرتا ہے ، لیکن بنیادی انسانی امدادی کارروائیوں کی ضرورت 400،000 لیٹر یومیہ ہے ، اور اسرائیلی حکام اب بھی اہم مقامی امدادی کارکنوں کو ایندھن مختص کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ غزہ کے اندر رسد کی منتقلی سے روک رہے ہیں۔"