یو اے ای صدر کی جانب سے قصر الوطن میں انڈونیشیا کے صدر کے استقبال کے لیے سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد

ابوظہبی، 17 جولائی، 2024 (وام) --یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے آج جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر عزت مآب جوکو ویدودو کا استقبال کیا جو متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ابوظہبی میں قصر الوطن پہنچنے پر ان کے اعزاز میں ایک سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ گارڈ آف آنر دیکھا اور انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانوں کی پرفارمنس کا مشاہدہ کیا۔

اس تقریب میں اماراتی لوک گروپوں کی پرفارمنس، دورے کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی، اور متحدہ عرب امارات کی ایئر فورس کی ایروبیٹکس ٹیم الفورسن کی طرف سے انڈونیشیا کے پرچم کے رنگوں میں دھواں چھوڑتے ہوئے فلائی پاسٹ بھی پیش کیے گیے۔

ابوظہبی میں انڈونیشیا کے صدر ویدودو کا استقبال متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدیداروں نے کیا جن میں نائب صدرعزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان، ابوظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اور کئی دیگر شیخ، وزراء، مشیر اور سینئر حکام شامل ہیں۔

انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ کئی انڈونیشین حکام بھی موجود ہیں۔