اردن میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

عمان، 22 جولائی، 2024 (وام) --اردن کے بحیرہ مردار کے علاقے ماین کے جنوب میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے اردن سیسمولوجیکل آبزرویٹری کا حوالا دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی افراد نے محسوس کیے جس کا مرکز 9 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔