عجمان، 30 جولائی، 2024 (وام) --عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امارات میں ٹیکسی سروسز کے استعمال میں گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 28 لاکھ 3 ہزار 216 مسافروں نے ٹیکسی سروس کا استعمال کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 لاکھ سے زائد مسافروں کا اضافہ ہے۔
عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں پبلک ٹرانسپورٹ اینڈ لائسنسنگ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سامی علی الجلاف نے ٹیکسی سروس کے امارات کی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی صارفین کو اعلیٰ معیار کی ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔