محمد بن راشد کی منصور بن زاید سے ملاقات، وفاقی حکومت کی اہم ترجیحات پر تبادلہ خیال

دبئی، 30 جولائی، 2024 (وام) --نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شیخ محمد بن راشد نے شہریوں کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ امارات کو عالمی سطح پر صف اول کے ممالک میں شامل کرنے کیلئے حکومتی خدمات کو بین الاقوامی معیار پر پورا کرنا ہو گا۔

انہوں نے وزارتوں اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں رہائش، روزگار اور تعلیم جیسے شعبوں میں ملکی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔

اس موقع پر حکومتی کام کاج، جاری ترقیاتی منصوبوں اور امارات کی تیز رفتار ترقی کے محرک سرکاری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

حکام نے زور دیا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود، بہترین خدمات کی فراہمی اور ہر شعبے میں مکمل تعاون حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔