عالمی ادارہ صحت نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے 85 بیمار اور زخمی فلسطینیوں کی فوری طبی امداد کے لیے ابوظہبی منتقلی کے اقدام کو سراہا

قاہرہ، 31 جولائی، 2024 (وام) –عالمی ادارہ صحت کی مشرقی بحیرہ روم کی علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی نے غزہ سے 85 بیمار اور شدید زخمی فلسطینیوں کو متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے بروقت اقدام کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ, "میں متحدہ عرب امارات کی اس پہل پر بے حد شکر گزار ہوں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے خطے میں علاقائی یکجہتی کی ضرورت واضح ہوتی ہے اور خطے کہ عوام کی مدد کا آغاز خطے سے ہی ہونا چاہیے۔

متحدہ عرب امارات نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ شراکت میں غزہ سے 85 بیمار اور شدید زخمی فلسطینیوں، جن میں کینسر کے مریض بھی شامل ہیں، کو 63 اہل خانہ کے ہمراہ ابوظہبی منتقل کیا ہے تاکہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔