اقوام متحدہ کا بیروت پر اسرائیلی حملوں پر 'شدید تشویش' کا اظہار

نیویارک، 31 جولائی، 2024 (وام) --اقوام متحدہ نے لبنان کے شہر بیروت کے گنجان آباد جنوبی مضافات میں منگل کے روز اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک ہوئےہیں۔

منگل کے روز ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ، "ہم حالات کی مزید وضاحت کے منتظر ہیں، ہم فریقین پر ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کرتے ہیں وہ مزید کشیدگی سے بچیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو فوری طور پر سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 (2006) پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کرنا چاہئے اور فوری طور پر جنگ بندی کی طرف واپس آنا چاہئے۔

لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی کوآرڈینیٹر جینین ہینس پلاسچرٹ نے اس بات پر زور دیے کر کہا کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور لبنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کریں۔