عجمان، یکم اگست، 2024 (وام) --عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ٹیکسی اور لیموزین کے بیڑے میں ماحول دوست گاڑیوں کی تعداد میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 21.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ تعداد 2,231 ہو گئی ہے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ تعداد 1,837 تھی۔
عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور لائسنسنگ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سامی علی الجلاف نے کہاکہ، "یہ اضافہ ہمارے اسٹریٹجک منصوبوں اور واضح اہداف کا حصہ ہے۔ اتھارٹی کا مقصد 2030 تک تمام ٹیکسیوں کو ماحول دوست گاڑیوں میں تبدیل کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اتھارٹی کا منصوبہ پپائیداری کے اشارے کا اطلاق کرنے اور صاف توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے پر مرکوز ہے، جس سے ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سسٹم کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
اس بیڑے میں اب قدرتی گیس، بجلی، ہائیڈروجن اور ہائبرڈ گاڑیاں شامل ہیں جو کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔