لاہور، پاکستان، یکم اگست، 2024 (وام) --پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والی ریکارڈ بارش کے باعث شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور روزمرہ زندگی شدیدمتاثر ہوئی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ یہ موسلادھار بارش، جو ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے، جولائی میں پہلے ہی بارش سے متعلق واقعات میں 99 جانیں لے چکی ہے، جن میں زیادہ تر اموات مشرقی پنجاب اور شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبوں میں ہوئی ہیں۔
شدید بارشوں نے لاہور کی سڑکوں اور ہسپتالوں کو بھی زیر آب کر دیا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں میں 353 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔ حکام بارش کے پانی کو نکالنے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔