شی چانگ، چین، 2 اگست 2024 (وام) – چین نے جمعرات کے روز جنوب مغربی صوبے سیچوان کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ہائی آربٹ انٹرنیٹ سروس سیٹلائٹ خلا میں بھیجاہے۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق، یہ سیٹلائٹ بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق رات 9:14 پر لانگ مارچ 3 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے راکٹ کی 529 ویں پرواز ہے۔