ابوظہبی پولیس اور ادنوک کا موسمِ گرما میں مفت گاڑیوں کی جانچ کا اہتمام

ابوظہبی، 2 اگست، 2024 (وام) --ابوظہبی پولیس کے جنرل کمانڈ اور ادنوک ڈسٹری بیوشن کی جانب سے موسم گرما کی شدت میں ہلکی گاڑیوں کے لیے مفت معائنہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ سہولت ادنوک ڈسٹری بیوشن کے سروس اور وہیکل معائنہ مراکز سمیت 12 مقامات پر دستیاب ہوگی۔ گاڑیوں میں انجن آئل، بریک فلوئڈ، کولنٹ، اور ایئر فلٹرز سمیت دیگر اہم پرزوں کی جانچ کی جائے گی۔

اس مہم کا مقصد موسم گرما میں ڈرائیوروں اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔