متحدہ عرب امارات کی مکہ مکرمہ میں اسلامی امور کے وزرا کانفرنس میں شرکت

مکہ مکرمہ، 5 اگست، 2024 (وام) -- اسلامی امور کی جنرل اتھارٹی، اوقاف اور زکوٰۃ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر حبتور الدری نے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں اسلامی ممالک کے وزرائے اوقاف و اسلامی امور کے نویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔

یہ دو روزہ تقریب، جو آج اختتام پذیر ہو رہی ہے، سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور، دعوۃ و ارشاد کی جانب سے "اعتدال کے اصولوں اور اقدار کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے میں اوقاف اور اسلامی امور کی وزارتوں کا کردار" کے موضوع کے تحت منعقد کی گئی ہے۔

اس تقریب میں 60 سے زائد ممالک کے اسلامی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں وزراء، مفتیان کرام اور اسلامی تنظیموں کے سربراہان شامل ہیں۔

دوسرے اجلاس میں، ڈاکٹر الدری نے رواداری کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہوئے اسے اپنی قیادت کی وسیع تر قومی حکمت عملی کا حصہ قرار دیاہے۔انہوں نے معاشرتی ہم آہنگی کے لیے ممکنہ خطرات کے خلاف ابتدائی آگاہی اور نگرانی کی اہمیت پر زور دیا اور موثر نگرانی کے نظام کی حمایت کی۔

ڈاکٹر الدری نے کہاکہ، “رواداری مثبت نتائج کی طرف لے جاتی ہے، اور ایک مشترکہ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے جہاں تمام مذاہب اور ثقافتیں تعاون کر سکتی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب رواداری کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط قومی فریم ورک ضروری ہے۔