امارات گلوبل ایلومینیم کا ایل این جی سے چلنے والے جہاز سے باکسائٹ کی ترسیل کا اعلان

ابوظہبی، 5 اگست 2024 (وام) – امارات گلوبل ایلومینیم (ای جی اے) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے چلنے والے جہاز کے ذریعے دنیا کی پہلی باکسائٹ کھیپ کی ترسیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ کھیپ ای جی اے کی ذیلی کمپنی گنی ایلومینا کارپوریشن سے چین میں ایک گاہک کے لیے روانہ کی گئی ہے۔

ایل این جی سے چلنے والے جہاز روایتی میرین بنکر فیول کے مقابلے میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 28 فیصد تک کمی لا سکتے ہیں۔

باکسائٹ کی یہ کھیپ 'اوبنٹو ایمپیتھی' نامی جہاز پر ہے، جو اینگلو امریکن کا چلایا ہوا اور ای جی اے کا چارٹر کردہ ایل این جی ڈوئل فیول والا جہاز ہے۔

مارات گلوبل ایلومینیم کے سی ای او عبدالنصیر بن کلبان نے کہا کہ کمپنی کا ہدف 2050 تک اپنی سپلائی چین سمیت نیٹ زیرو اخراج تک پہنچنا ہے اور کم کاربن والے ایلومینیم کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے میں مدد کرنا ہے۔