دبئی، 6 اگست 2024 (وام) – دبئی ساؤتھ پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ دبئی ساؤتھ کے رہائشی ضلع میں واقع پُر آسائش منصوبے 'دی پلس بیچ فرنٹ' کی تعمیر کا کام 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
منگل کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کمپنی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں شامل 251 یونٹس کی تعمیر رواں سال کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
دبئی ساؤتھ پراپرٹیز کے سی ای او، نبيل الکندی نے کہا کہ، "ہم تعمیر کی پیش رفت کو اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق دیکھ کر خوش ہیں۔ دبئی ساؤتھ اور اس کے رہائشی منصوبوں نے گزشتہ کچھ سالوں میں سرمایہ کاروں کی بڑی دلچسپی حاصل کی ہے، اس کی وجہ اس کی اسٹریٹجک لوکیشن، یونٹس کی کوالٹی، سہولیات اور ہماری پراجیکٹس کی قیمتیں ہیں۔"