ایمرٹس ایئرلائن اپنے جدید ترین کیبن والے بوئنگ 777 طیاروں کو زیورخ اور ریاض کی پروازوں پر متعارف کرائے گی

دبئی، 13 اگست 2024 (وام) – ایمریٹس ایئرلائن نے آج اپنے نئے انداز میں تیار کیے گئے بوئنگ 777 طیاروں کو یکم اکتوبر 2024 سے دو اور شہروں – زیورخ اور ریاض – میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، ایئر لائن نے کہا کہ وہ جنیوا اور برسلز کی پروازوں میں بھی اپنے جدید کیبنز والے بوئنگ 777 طیارے شامل کرے گی، جس سے یہ دونوں شہر اس کے نیٹ ورک میں پہلے ایسے شہر ہوں گے جہاں تمام پروازوں پر نئے کیبن والے بوئنگ 777 طیارے استعمال ہوں گے۔

زیورخ کے لیے، ایمریٹس یکم اکتوبر 2024 سے EK 85 اور EK 86 پر اپنے جدید کیبن والے بوئنگ 777 طیارے چلائے گی۔

ایمرٹس کے بہتر کیبن والے بوئنگ 777 طیارے پہلی بار یکم اکتوبر 2024 سے EK 819 اور EK 820 پروازوں کے ذریعےریاض میں بھی لینڈ کریں گے۔ یہ مشرق وسطیٰ/جی سی سی میں ایمریٹس کے پریمیم اکانومی کلاس کا پہلا آغاز ہوگا۔

22 ستمبر 2024 سے، جنیوا ایمریٹس نیٹ ورک کا پہلا شہر بن جائے گا جو تمام پروازوں پر پریمیم اکانومی نشستیں اور نئے انداز میں تیار کردہ بزنس کلاس کیبن پیش کرے گا، جبکہ EK 89 اور EK 90 پر جدید کیبن والے بوئنگ 777 طیارے متعارف کرائے جائیں گے۔

9 اکتوبر 2024 سے، ایمریٹس اپنے دوسرے جدید کیبن والے بوئنگ 777 طیارے کو برسلز کے لیے EK 181 اور EK 182 پر ہفتے میں چھ بار چلائے گی۔

ایئر لائن کا منصوبہ ہے کہ اس سال کے آخر تک 28 شہروں میں پریمیم اکانومی کلاس کی خدمات پیش کی جائیں۔

اب تک، 25 طیاروں کو جدید بنایا جا چکا ہے، اور دسمبر 2024 تک مزید 17 طیاروں کو نئے انداز میں تیار کیا جائے گا۔