ابوظہبی، 13 اگست، 2024 (وام) --متحدہ عرب امارات کے نیشنل بینکوں نے 2024 کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کو 49.5 ارب درہم کی کریڈٹ سہولیات فراہم کیں ہیں۔
اس سے مئی کے آخر تک کریڈٹ کی مجموعی مالیت 1.182 ٹریلین درہم ہو گئی، جو دسمبر 2023 کے آخر میں 1.132 ٹریلین درہم تھی، یعنی 4.5 فیصد کی نمو دیکھی گئی ہے۔
نیشنل بینکوں کی پرائیویٹ سیکٹر کو ماہانہ بنیادوں پر فنانسنگ میں 1.22 فیصد یا 14.3 ارب درہم کا اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ فنانسنگ 5.3 فیصد یا 59.7 ارب درہم بڑھی ہے۔
ملک میں کام کرنے والے بینکوں کے کل کریڈٹ پورٹ فولیو میں نیشنل بینکوں کا حصہ تقریباً 91.4 فیصد ہے، جو مئی کے آخر میں تقریباً 1.29 ٹریلین درہم تھا، جبکہ غیر ملکی بینکوں کا حصہ تقریباً 8.6 فیصد ہے۔
غیر ملکی بینکوں کی پرائیویٹ سیکٹر کو فنانسنگ مئی کے آخر میں بڑھ کر 111.5 ارب درہم ہو گئی، جو ماہانہ بنیادوں پر 0.18 فیصد یا 200 ملین درہم کا اضافہ ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ 4.3 فیصد یا 4.6 ارب درہم بڑھی ہے۔
غیر ملکی بینکوں کی پرائیویٹ سیکٹر کو قرضے اس سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران 3.24 فیصد یا 3.5 ارب درہم بڑھے ہیں۔