ابوظہبی، 25 اگست، 2024 (وام) - ابوظہبی موبلٹی نے نئے تعلیمی سال کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ تیاریاں اسکولی طلباء کے روزانہ کے سفر کے دوران محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
ان تیاریوں کا مقصد اسکولوں کے اطراف میں تمام اقسام کی آمد و رفت بشمول پیدل چلنے والوں، اسکول بسوں، عوامی نقل و حمل، اور نجی گاڑیوں کے لیے ہموار ٹریفک کو یقینی بنانا بھی ہے۔
یہ اقدامات ایک محفوظ ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام اور معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ابوظہبی کو ایک محفوظ کمیونٹی بنانے کے دانشمندانہ قیادت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ابوظہبی موبلٹی کے روڈ سیفٹی کی کوششوں کو بہتر بنانے میں کردار کا حصہ ہیں۔
حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سلامہ سسٹم میں 206 آپریٹرز شامل ہیں، جو 8,568 بسیں اور 8,752 ڈرائیوروں کا انتظام کرتے ہیں، جنہیں 10,134 سپروائزرز کی حمایت حاصل ہے۔
672 اسکولوں کی کل تعداد میں 204 سرکاری اسکول، 215 نجی اسکول، 213 نرسریاں، 38 چارٹر اسکول اور 2 معذور افراد کے مراکز شامل ہیں۔
سلامہ سسٹم کے ذریعے اسکول ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے طلباء کی تعداد 237,111 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ والدین نےسلامہ ایپ کو 30,000 سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔