امام الازہر نے متحدہ عرب امارات کے مذہبی اداروں کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی

قاہرہ، 25 اگست، 2024 (وام) – الازہر کے امام اعظم اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے متحدہ عرب امارات میں مذہبی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے الازہر کے عزم پر روشنی ڈالتے ہوئے دنیا کے مختلف خطوں میں ملک کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو سراہاہے۔

یہ بیان انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، انڈومنٹس اینڈ زکوٰۃ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران دیا جس کی قیادت اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر حبتور الدری نے کی۔

ڈاکٹر الطیب نے مفتیوں اور مذہبی اسکالرز کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ خواتین کے مسائل کو احتیاط کے ساتھ حل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ثقافتی رسومات اور روایات صحیح مذہبی نصوص اور احکام پر حاوی نہ ہوں۔

جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، انڈومنٹس اینڈ زکوۃ کے چیئرمین نے اسلامی علم کے فروغ اور مکالمے اور انسانی بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے امام اعظم کی نمایاں عالمی کوششوں کو بھی سراہا۔