اسلام آباد، 29 اگست 2024 (وام)-- جمعرات کی صبح پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کی اطلاع ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے دی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان نےنجی نیوز چینلز کے حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ، نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، مردان اور ملحقہ علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑ تھا جس کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔