ابوظہبی، 8 ستمبر، 2024 (وام)--امارات ڈیویلپمنٹ بینک (ای ڈی بی) نے اپنے اندرونی مصنوعی ذہانت کے پروگرام "اے آئی ویو" کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پورے ادارے میں مصنوعی ذہانت کی خواندگی اور اس کے استعمال کو بڑھانا ہے۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی 2031 کے مطابق ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی میں عالمی رہنما کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کی حمایت کرنا اور بینکاری خدمات میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو مربوط کرکے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
یہ پروگرام بینک کے تمام ملازمین میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے بارے میں علم اور فہم پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
ای ڈی بی کے سی ای او احمد محمد النقبی نے جدت طرازی، کارکردگی، اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کو کام میں شامل کرنے کی تزویراتی اہمیت پر زور دیاہے۔
"اے آئی ویو" پروگرام میں موثر اقدامات کو آگے بڑھانے اور ای ڈی بی کے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو تیز کرنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داریاں بھی شامل ہوں گی۔