متحدہ عرب امارات کا مراکش کے ساتھ اظہار یکجہتی، شدید بارشوں کے متاثرین سے اظہار تعزیت

ابوظہبی، 11 ستمبر، 2024 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے سلطنت مراکش کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس ملک کے جنوبی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیاہے۔

یہ سیلاب حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں آیا تھا جس سے کئی جانی نقصانات، زخمی اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں حکومت مراکش، عوام اور متاثرین کے لواحقین سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی نیک تمنائیں پیش کی گئیں۔