بیروت پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی

بیروت، 22 ستمبر، 2024 (وام) --لبنان کی وزارت صحت نے اتوار کے روز کہاکہ بیروت کے جنوبی مضافات میں جمعے کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'مسلسل تیسرے روز بھی ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے' اور کچھ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سیمپلنگ کا استعمال کیا جائے گا۔