دبئی، 23 ستمبر 2024 (وام) – دبئی ہولڈنگ رئیل اسٹیٹ کی رکن کمپنی، نخیل نے پام جمیرا پر خصوصی رہائشی ٹاور "کومو ریزیڈنسز" کی تعمیر کا 1.8 ارب درہم کا ٹھیکہ ALEC انجینئرنگ اینڈ کنٹریکٹنگ ایل ایل سی کو دے دیا ہے۔
2028 کی دوسری سہ ماہی میں حوالے کیے جانے والے اس 75 منزلہ رہائشی ٹاور کی بلندی 300 میٹر سے زائد ہوگی اور اس میں صرف 81 رہائشی یونٹس ہوں گے۔
دبئی ہولڈنگ رئیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، خالد الماٰلک نے کہا کہ, "نخیل کو دبئی کی اسکائی لائن کو تبدیل کرنے والے پام جمیرا جیسے منفرد منصوبوں کی فراہمی کا فخر ہے۔ کومو ریزیڈنسز اس میراث کی بنیاد پر عالمی معیار کی منزلیں تیار کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔"
ALEC انجینئرنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بیری لیوس نے کہا کہ، "ہمیں خوشی ہے کہ دبئی ہولڈنگ رئیل اسٹیٹ نے اس اہم منصوبے پر ہمیں اعتماد کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم ایک ایسا ٹاور فراہم کر سکیں گے جو دبئی کے عالمی شہرت یافتہ شہر کی اسکائی لائن کو مزید بلندی عطا کرے گا۔"